Photo Walk of Lahore Fort Organised by Photographic Society of Pakistan & WCLA

HomesliderNews

Photo Walk of Lahore Fort Organised by Photographic Society of Pakistan & WCLA

First Photo Walk of 2022 Article by Nauman Afzal Photographer. انسان روزہ مرہ کے کاموں میں الجھا رہتا ہے. سب کی خوشیوں کے لئے دن رات کام کرتاہے، ل

Meet and Greet + Outdoor Photography Excursion. Hiran Minar, Sheikhupura.
Insta360 announces ONE RS 1-inch 360 Edition: 360-degree camera co-engineered with Leica

First Photo Walk of 2022

Article by Nauman Afzal Photographer.

انسان روزہ مرہ کے کاموں میں الجھا رہتا ہے. سب کی خوشیوں کے لئے دن رات کام کرتاہے، لیکن اپنی زات کے لئے وقت نہیں نکال پاتا ہے. ہمیں کبھی کبھی تمام کام ایک طرف رکھ کے اپنے لئے بھی وقت نکالنا چاہیے. آج فوٹوگرافی سوسائٹی آف پاکستان PSOP نے والڈ سٹی لاہور اتھارٹی WCLA کے ساتھ مل کر ایک فوٹو واک کا شاہی قلعہ میں اہتمام کیا تھا اس واک کامقصد قلعہ کی اسی جگہوں کا دورہ کروانا تھا جہاں عام پبلک کا داخلہ ممنوع ہے.اس واک میں مختلف علاقوں سے فوٹو گرافر تشریف لائے تھے. واک صبح گیارہ بجے حضوری باغ سے شروع ہوئی، حضوری کے تہہ خانہ دیکھنے کے بعد سمر پیلس ، بارود خانہ، شاہی باورچی خانہ دیکھا. واک کے دوران چائے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا. تھوڑے وقفہ کے بعد اکبری شاہی حمام دیکھنے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی فوٹو وال دیکھی. یہ تمام جگہیں انفرادی طور پر دیکھنا نہ ممکن کام ہے یہ تمام جگہیں جناب مسعود خان صاحب اور جناب فرید خان صاحب ہی کی بدولت دیکھنا ممکن ہوا.
آج بہت سے دوستوں سے پہلی مرتبہ ملاقات کا شرف ملا جن میں علی بخاری صاحب، کاشف گھرکی، جناب طاہر صاحب، ولید بھائی، معظم بھائی، جنید بھائی، مظہر جمیل صاحب شامل ہیں.

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے بھی شکور ہیں جنہوں نے ہمارے ہمراہ ٹورسٹ گائیڈ بھیجے. محکمہ آثار قدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی ہمارے ساتھ رہے. دونوں ادارے مل کے بہت اچھا کام کر رہے ہیں. انہی اداروں کی وجہ سے تمام تاریخی عمارت بحال ہورہی ہیں.
#PSOP #WCLA
#PAKISTAN
#PhotoWalk
#lahoreFort

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0